- مہاتیر محمد کی صحت سے متعلق ذاتی ترجمان کا بیان سامنے آگیا
- نیب اور براڈ شیٹ کے درمیان اربوں روپے کے معاہدے کی تفصیلات بتائی جائیں، سلیم مانڈوی والا
- پاک بحریہ کیلیے استبول میں جہاز کی تعمیر، ترک صدر نے ویلڈنگ کرکے باضابطہ آغاز کردیا
- شہر قائد میں سردی بڑھنے اور تیز ہوا چلنے کی پیش گوئی
- پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام فضل الرحمان ہے، غلام سرور
- متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ
- حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام کی جیب پر 200 ارب کا ڈاکا ڈالا، مفتاح اسماعیل
- سعودی عرب میں غصیلے شوہر نے بیوی کے گلے میں گولی مار دی
- ڈبل شاہ مال دگنا کرتا تھا لیکن وزیراعظم نے مسائل چار گنا کردیے، سراج الحق
- قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق
- شوگر اور گندم اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب
- بلوچستان كے عوام كو تحفظ فراہم كرنا ہمارا فرض ہے، آئی جی بلوچستان
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
- 18 سالہ لڑکی کو بندوق کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- بہت زیادہ سیب کھانے کے ممکنہ نقصانات
- 31 بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود خاتون صحت مند
- خواتین کو گھریلو تشدد سے محفوظ بنانے کی قانون سازی ایک سنگ میل ثابت ہوگی، وزیراعلیٰ
- ظہیرعباس اور سرفرازنواز کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے
- رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھتہ مانگنے والے 4 ملز م گرفتار
- حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہو چکا، آصف زرداری
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اوپنر خالد لطیف کا تاخیری حربہ کامیاب

خالد لطیف نے خود پیش ہونے سے گریز کرتے ہوئے بذریعہ کوریئر درخواستیں بھجوادی تھیں۔ فوٹو: فائل
لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث خالد لطیف کا تاخیری حربہ کامیاب ہوگیا، سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے خواہاں اوپنر کو ٹریبیونل نے مہلت دیدی۔
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث خالد لطیف نے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت کیلیے پیش ہونے سے انکار کرتے رہے،اوپنر نے کارروائی رکوانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی، خارج ہوئی تواپیل میں بھی ناکام ہونے پرٹریبیونل میں پیش ہوگئے، خالد لطیف نے خود پیش ہونے سے گریز کرتے ہوئے بذریعہ کوریئر درخواستیں بھجوادی تھیں جن میں کارروائی کی ریکارڈنگ اور مزید جرح کرنے کیلیے کہا گیا۔
واضح رہے کہ یکم اگست کو ٹریبیونل کی جانب سے خالد لطیف کو ہدایت کی گئی تھی کہ 9اگست تک حتمی تحریری دلائل جمع کروادیں، دوسری صورت میں 30روز کے اندریکطرفہ فیصلہ سنادیا جائیگا لیکن اوپنرکے وکیل بدرعالم نے پی سی بی کو ای میل بھجوادی کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائرکرنے جارہے ہیں، ہمیں کیس لڑنے اور اپنا موقف پیش کرنے کیلیے پورا موقع نہیں دیا گیا، مزید 2 ہفتے کا وقت دیا جائے۔
گزشتہ روز اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں یکم اگست کی کارروائی اورای میل کا ذکر ہوئے کہا گیا ہے کہ اگرچہ قوائد کے مطابق خالد لطیف کو 9اگست کے بعد وقت دینے کی گنجائش نہیں تھی،اگلے 30 روز میں فیصلہ بھی سنادیا جاتا، اس کے باوجود انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلیے خالد لطیف کو 22اگست تک حتمی تحریری دلائل جمع کروانے کہ مہلت دی جاتی ہے، اگر اس موقع پر بھی انھوں نے موقف نہ دیا توموجود شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنادیا جائیگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔