سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا


Business Reporter August 13, 2017
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ فوٹو؛ فائل

سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار روپے تولہ ہوگئی تاہم چاندی کے نرخ برقرار رہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کے اضافے سے1289 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے تولہ قیمت51 ہزار اوردس گرام43714 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

مقبول خبریں