سونے کی قیمتوں میں کمی
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار 700 روپے ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کی کمی سے1270 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کی کمی واقع ہوئی ۔
جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار 700 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43 ہزار 457 روپے ہوگئی۔