روس داغستان میں خودکش حملہ 3 پولیس افسران ہلاک

شمالی داغستان میں خساویروت چیک پوائنٹ پر حملہ آور نے کار کو دھماکے سے اڑادیا، 6 زخمی


Online February 15, 2013
شمالی داغستان میں خساویروت چیک پوائنٹ پر حملہ آور نے کار کو دھماکے سے اڑادیا، 6 زخمی فوٹو فائل

روس کے شورش زدہ کواکس خطے کے علاقے داغستان میں ایک خودکش کار بم حملے میں 3 پولیس افسران ہلاک اور6 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بات مقامی وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز بتائی، ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی داغستان میں خساویروت چیک پوائنٹ پر حملہ آور نے اپنی کار کو دھماکے سے اڑا دیا، اس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دو گزچوڑا اور 1.5میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا۔

5

شمالی کواکس جنوب مغربی روسی علاقے میں داغستان واقع ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر پرتشدد واقعات سامنے آتے ہیں،حکام اس کی ذمے داری شدت پسندوں پر عائد کرتے ہیں جو مفلوک الحال علاقے میں اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں