- منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر گاڑی چڑھا دی، اہلکار شہید
- محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
- فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کا ٹی وی کیمرہ مین پر بدترین تشدد
- کووِڈ 19 پر تحقیق میں تعاون پر چین کے شکر گزار ہیں، عالمی ادارہ صحت
- مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس کے ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا
- بھارت میں اپنی بیٹی کو 7 سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کے ارکان کل کراچی رپورٹ کریں گے
- شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا
- پاکستان بھارتی مذموم عزائم کوبے نقاب کرتا رہے گا، وزیراعظم
- ناانصافی اور امتیازات، ڈپریشن اور مایوسی کی وجہ بھی قرار
- دو ڈرونز کے درمیان کوانٹم انٹرنیٹ سگنل بھیجنے کا کامیاب مظاہرہ
- ٹون می: آپ کی تصویر کو ڈزنی فنکار بنانے والی ایپ
- تعلیمی اداروں کی مرحلہ وار بحالی، نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل شروع
- بھارت یکے بعد دیگرے اپنی غیرذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے بے نقاب ہورہا ہے، شاہ محمود قریشی
- مزید 1920 افراد میں کورونا کی تشخیص، 46 مریض جاں بحق
- کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری اسکولوں کی تعمیرو مرمت،21 کروڑ کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ
- کورونا لہر کے باعث بیوٹی پارلرز کا کام شدید متاثر
- حفیظ کی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان ثبت
- جنوبی افریقا کا ’تھنک ٹینک‘ بھارت میں رہ گیا
- شرجیل کو واپس نہ لاؤ
حج کے نام پر 500 افراد سے 20 کروڑ روپے کا فراڈ

2 اہم ایجنٹ روپوش، ایک اور سب ایجنٹ گرفتار، دوسرا مقدمہ درج، متاثرین کی جانب سے درخواستوں کی وصولی جاری۔ فوٹو : فائل
کراچی: سیکڑوں شہریوں سے حج پر بھجوانے کے نام پر فراڈ کرنے والے مالی اسکینڈل کا دائرہ کار وسیع ہوگیا ہے۔
ایف آئی اے کراچی نے حج پر بھجوانے کے نام پر فراڈ کرنے والے ہاشمی ٹریولز کے پی ای سی ایچ ایس میں واقع دفتر پر چھاپہ مار کر ایک اور سب ایجنٹ سعد کو گرفتار کرلیا ہے اور ٹریول ایجنسی کو سیل کر کے اسکینڈل کا دوسرا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اب تک سندھ بھر سے 200 سے زائد افراد سے ہاشمی ٹریول ایجنسی کے گرفتار اور مفرور ایجنٹوں کے ذریعے پاسپورٹس اور فی کس ساڑھے4 سے 5 لاکھ روپے وصول کیے جانے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں جبکہ ایف آئی اے حکام کے مطابق ہاشمی ٹریولز نے اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں واقع تقریباً19 ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے 5سو سے زائد افراد سے 20 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے ہیں۔
ایف آئی اے کراچی نے ملزم کے ایک اورسب ایجنٹ سعدکو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے7 پاسپورٹ برآمد کرلیے ہیں جبکہ اس سے پہلے جہانگیر نامی سب ایجنٹ کوبھی گرفتارکیا جاچکا ہے، ہاشمی ٹریولز کا مالک غلام شبیر اسلام آباد فرار ہوگیا ہے جبکہ اس کے دو اہم ایجنٹ فرقان اور مفتی نعیم بھی روپوش ہیں، ایف آئی اے نے غلام شبیر کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور ہاشمی ٹریولز سمیت ملزم کے 10 اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں جن میں تقریباً 4 کروڑ روپے موجود ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ غلام شبیر نے اپنا موبائل فون بند کردیا ہے اور نامعلوم مقام پر روپوش ہوگیا ہے تاہم ایف آئی اے نے ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرادیا ہے اور ایف آئی اے امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں بھی غلام شبیر کا نام شامل کردیا ہے، ملزم کے پاسپورٹ کی منسوخی اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلیے متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں، غلام شبیر کے اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ متاثرین کی جانب سے درخواستوں کا وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ چند دنوں میں ملزم کے خلاف مزید مقدمات درج کیے جاسکتے ہیں، واضح رہے کہ ملزم نے گزشتہ سال بھی حج پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر سیکڑوں افراد سے کروڑوں روپے وصول کیے تھے اور بعد ازاں مفرور ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔