پی ایس اوکا نادہندگان کوفرنس آئل کی سپلائی میں کٹوتی کافیصلہ

نادہندگی کاخطرہ ٹل نہیں سکا،مالی بحران برقرار، اب تک صرف 13ارب روپے ہی مل سکے


Business Reporter February 15, 2013
38ارب روپے کی وصولیاں باقی،فرنس آئل میں کمی سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ جائیگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیٹ آئل کی نادہندگی کا خطرہ مکمل طور پر نہیں ٹل سکا،کمپنی نے واجبات نادہندگی سے بچنے کیلیے بھاری مالیت کے واجبات ادا نہ کرنے والے پاور پروڈیوسرز کو فرنس آئل کی فراہمی میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے مالی بحران پرغور کے لیے ہنگامی اجلاس جمعرات کو پی ایس او ہائوس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایم ڈی اور سی ای او پاکستان اسٹیٹ آئل نے انجام دی۔اجلاس میں بھاری واجبات کی عدم وصولی کے سبب رواں ماہ 51ارب روپے کے لیٹرآف کریڈٹ کی ادائیگی میں درپیش مشکلات پرغورکیا گیا۔

2

پاکستان اسٹیٹ آئل سے قرض پر فرنس آئل لینے والی پاور کمپنیوں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب فرنس آئل سمیت دیگر مصنوعات کی درآمدات کیلیے ادائیگیاں خطرے میں پڑگئی ہیں جس سے پاکستان اسٹیٹ آئل کو نادہندگی کا خطرہ ہے، صورتحال کے پیش نظر پی ایس او نے بھاری مالیت کے واجبات ادا نہ کرنے والی ادھار پر سپلائی لینے والی پاور کمپنیوں کو فرنس آئل کی فراہمی بتدریج کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نقد بنیاد پر فرنس آئل لینے والی پاور کمپنیوں کی سپلائی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مقبول خبریں