کسٹمز ڈیوٹی وصولیاں 12838 ارب تک پہنچ گئیں ریاض خان

اپریزمنٹ کلکٹریٹ میں درآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کیلیے وی بوک سسٹم کا افتتاح۔


Business Reporter February 16, 2013
اپریزمنٹ کلکٹریٹ میں درآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کیلیے وی بوک سسٹم کا افتتاح۔ فوٹو: فائل

محکمہ کسٹمز کی موثرحکمت عملی کی بدولت رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ 8 روز کے دوران کسٹمز ڈیوٹی وصولیوں میں15.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یکم جولائی2012 سے 8 فروری2013 تک 128.38 ارب روپے کی کسٹمزڈیوٹی وصولیاں کی گئیں۔ یہ بات ممبر کسٹمز ایف بی آر ریاض خان نے جمعہ کوکسٹمزہائوس کراچی کے اپریزمنٹ کلکٹریٹ میں درآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کیلیے وی بوک کلیئرنس سسٹم کی افتتاحی تقریب کے بعد ''ایکسپریس'' سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ممبرکسٹمز نے بتایا کہ رواں مالی سال کیلیے کسٹمز ریونیو کی مد میں247.5 ارب روپے کا ہدف رکھاگیا ہے جو حاصل کرلیا جائے گا اور ریونیو ہدف کے حصول کے لیے کسٹمز کی سطح پر تاجردوست حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں اپریزمنٹ کلکٹریٹ میں وی بوک کسٹمز کلیئرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرکسٹمز نے کہا کہ وی بوک کلیئرنس سسٹم مکمل خودکارنظام ہے جسے فیڈرل بورڈآف ریونیواورپرال نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے، ٹریڈ سیکٹر کی سہولت اور تیزرفتار کسٹمز کلیئرنس کو یقینی بنانے کی غرض سے تمام کسٹمزکلکٹریٹس کووی بوک سسٹم سے منسلک کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اس سے تاجر دستاویزی کارروائی کے بغیر کنسائمنٹس کی کلیئرنس کراسکیں گے،کے پی ٹی میں وی بوک کلیئرنس سسٹم کی تنصیب میں تاخیرکا خدشہ ہے۔



ریاض خان نے کہا کہ کالعدم پیکس کے آپریشن سے مسائل کا سامنا تھا کیونکہ پیکس کا کنٹرول غیرملکی کمپنی کے پاس تھا، اس کے برعکس وی بوک خالصتاً مقامی سافٹ ویئرڈیولپر ''پرال'' کا تیار کردہ ہے اور اس نظام کا تمام ترکنٹرول ایف بی آرکے پاس ہے۔ ایک سوال پر ممبرکسٹمز نے کہا کہ وی بوک کے ذریعے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کیلیے شروع میںکنسائمنٹس کی ایگزامنیشن سوفیصدہورہی تھی لیکن '' رسک مینجمنٹ سسٹم'' کے بعدایگزامنیشن میں بتدریج کمی آئی اور اب کنسائنمنٹس کی ایگزامینشن 15 تا 20 فیصدکی جارہی ہے جس سے پورٹس جام ہونے کے خطرات ٹل گئے۔

اس موقع پر چیف کلکٹرسائوتھ اپریزمنٹ محمدیحییٰ، چیف کلکٹرسائوتھ انفورسمنٹ رفعت اے حسن عابدی، کلکٹر اپریزمنٹ، کلکٹر ایکسپورٹ سمیت کسٹمز افسران کی ایک بڑی تعدادموجودتھی۔