زرمبادلہ ذخائر ایک بار پھر 20ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

18اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کی مالیت 20ارب 4 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان


Business Reporter August 25, 2017
18اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کی مالیت 20ارب 4 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 10 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ20ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 18اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کی مالیت 20ارب 4 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی۔ مرکزی بینک کے ذخائر 6 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 14 ارب 37 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 99 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب67 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

مقبول خبریں