نجم سیٹھی نے آفریدی کو ورلڈ الیون کا حصہ بنانے کی تجویز مسترد کردی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 25 اگست 2017
میں نے خود ان سے الوداعی میچ کھیلنے کی پیشکش کی توانھوں نے کہا تھا کہ مجھے ضرورت نہیں، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

میں نے خود ان سے الوداعی میچ کھیلنے کی پیشکش کی توانھوں نے کہا تھا کہ مجھے ضرورت نہیں، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

 لاہور:  نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو ورلڈ الیون کا حصہ بنانے کی تجویز مسترد کردی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آل راؤنڈر ریٹائر ہوچکے، میں نے خود ان سے الوداعی میچ کھیلنے کی پیشکش کی توانھوں نے کہا تھا کہ مجھے ضرورت نہیں، اس لیے میرے خیال میں انھیں ورلڈ الیون میں شامل کرنے کا جواز نہیں بنتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔