الیکشن کمیشن نے نیب سے سزایافتہ افراد کے کوائف طلب کرلیے

افسران کے پاس سزایافتہ یا پلی بارگین کرنیوالے امیدواروں کی مکمل تفصیلات ہونی چاہئیں


Numaindgan Express February 16, 2013
افسران کے پاس سزایافتہ یا پلی بارگین کرنیوالے امیدواروں کی مکمل تفصیلات ہونی چاہئیں۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 20فروری کے اجلاس میں نیب سے سزا یافتہ سیاستدانوں اور نیب کیساتھ پلی بارگین کرنیوالے افراد کے کوائف طلب کرلیے ہیں۔

اور نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس حوالے سے تفصیلات سے آئندہ اجلاس میں کمیشن کو آگاہ کیا جائے تاکہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے مرحلے میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کے لیے ریٹرننگ افسران کے پاس ایسے امیدواروں کی مکمل تفصیلات موجود ہوں جن کو عدالتوں نے کرپشن کے الزام میں سزا سنائی ہو یا انھوں نے نیب کے ساتھ بدعنوانی ریفرنسز میں پلی بارگین کی ہو۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن، نادرا، ا سٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام بھی شرکت کرینگے ۔

6

دریں اثنا الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مقامی این جی او کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ این جی اوز الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں مداخلت کر رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختارآئینی ادارہ ہے اور اپنے اختیارات سے باخوبی آگاہ ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تردید میں کہا گیا کہ این جی او کی جانب سے کے پی کے میں ڈی سی اوز کے کمیشن سے عدم تعاون کے حوالے سے جاری خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے الیکشن کمیشن ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلیے موثر اقدامات کر رہا ہے۔