شاہد آفریدی کی جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شمولیت سے معذرت

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 26 اگست 2017
بی پی ایل میں ڈھاکاڈائنا مائٹس کیساتھ معاہدےکی وجہ سےگلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کرپاﺅں گا،آفریدی ۔ فوٹو : ٹویٹر

بی پی ایل میں ڈھاکاڈائنا مائٹس کیساتھ معاہدےکی وجہ سےگلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کرپاﺅں گا،آفریدی ۔ فوٹو : ٹویٹر

 لاہور: اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے جنوبی افریقی گلوبل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفرید نے کہا کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس کیساتھ معاہدے کی وجہ سے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کرپاﺅں گا، تاہم جنوبی افریقہ میں ایونٹ کا حصہ بننے والوں کیلیے نیک خواہشات ہیں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/901440069734719488

اس خبر کو بھی پڑھیں :آفریدی کو ورلڈ الیون کا حصہ بنانے کی تجویز مسترد

دریں اثناء اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پی سی بی اور آئی سی کے ہاتھ ملاکر چلنے پر خوش ہوں، اگر ورلڈ الیون میں چند بھارتی کھلاڑی بھی شامل ہوتے تو بہت ہی زبردست ہوتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔