سیز فائر خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی شدید احتجاج

بے گناہ شہریوں کوجان بوجھ کرنشانہ بنانا قابل مذمت اورعالمی قوانین کے منافی ہے، ڈی جی جنوبی ایشیاو سارک ڈاکٹر محمد فیصل


News Agencies/Numainda Express September 01, 2017
کوٹیراسیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے شہری محمدرشیدکی ہلاکت پرجے پی سنگھ کواحتجاجی مراسلہ دیاہے، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: دی سن

KARACHI: بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے کوٹیرا سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو ڈی جی (جنوبی ایشیا و سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ بے گناہ شہری کوجان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی وقار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ ڈی جی نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اور اپنی فورسز کو معاہدے کا احترام کرنے کی ہدایت دے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے 29 اگست کے روز کوٹیرا سیکٹر میں بلاشتعال فائرنگ کی نتیجے میں 55 سالہ شہری محمد رشید شہید ہوگیا تھا۔ علاوہ ازیں ترجمان کے مطابق بھارت نے رواں سال 700 سے زائد بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جبکہ پاکستانی آبادی پر فائرنگ سے اب تک 29شہری شہید اور113زخمی ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں