ن لیگ نے انتخابی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

انتخابی امیدوار5مارچ تک پارٹی کے مر کزی سیکریٹریٹ لاہور میں فارم جمع کروادیں.


INP February 18, 2013
پارٹی کا پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹر ویو زکے بعد حتمی فیصلہ کر ے گا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے5مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں ۔

بتایا گیا ہے کہ آئندہ انتخا بات میں پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر حصہ لینے کے خواہش مند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے انتخابی امیدواروں کے فارم پر کر کے5مارچ تک پارٹی کے مر کزی سیکریٹریٹ لاہور میں جمع کروادیں۔

2

جس کے بعد ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ درخواستوں پر غور اور امیدواروں کے انٹر ویو زکے بعد حتمی فیصلہ کر ے گا۔