اسٹیج پرکام کرنے کیلیے معیار کا ہونا ضروری ہےمدیحہ شاہ

اپنے کام کو منوانے کے لیے جو محنت کرنا پڑتا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی، مدیحہ شاہ۔


INP February 19, 2013
سفارش سے آگے آنیوالے اسٹیج ڈراموں تک محدود رہتے ہیں، مدیحہ شاہ ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کے لیے سفارش نہیں معیار کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔

ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ شاہ نے کہا کہ دیکھنے میں تو شاید اسٹیج ڈراموں کا کام انتہائی آسان محسوس ہوتا ہے۔لیکن کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا اوراپنے کام کو منوانے کے لیے جو محنت کرنا پڑتا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔

انھوں نے کہا بدقسمتی سے پاکستان میں ہر شعبہ میں لوگ سفارش سے آگے آنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ان شعبوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ سفارشی لوگ بھی ناکام ہو تے ہیں۔ سفارش سے آگے آنیوالے اسٹیج ڈراموں تک محدود رہتے ہیں جب کہ محنتی اور معیاری کام کرنیوالوں کو فلموں تک جانے میں بھی کوئی مشکل نہیں ہوتی۔