سپریم کورٹ نے وزیراعظم نااہل کیا تو نئے کا انتخاب کرینگے کائرہ

وزیراعلیٰ پنجاب لوڈشیڈنگ پر عوام کو گمراہ کرکے ڈنڈا بردار جلوس نکلوا کر بغاوت کررہے ہیں


وزیراعلیٰ پنجاب لوڈشیڈنگ پر عوام کو گمراہ کرکے ڈنڈا بردار جلوس نکلوا کر بغاوت کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو نااہل قرار دیتی ہے تو اتحادیوں کی مشاورت کیساتھ نئے وزیراعظم کا چنائو کرینگے، پنجاب کے وزیراعلیٰ لوڈشیڈنگ کے ایشو پر عوام کو گمراہ کر کے اپنی قیادت میں ڈنڈا بردار جلوسوں کی قیادت کرکے بغاوت کر رہے ہیں، طوفانی آندھی کے باعث متاثر ہونے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کو بحال کر کے 1800میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرگڑھ میں وزیر پانی وبجلی احمد مختار کیساتھ پریس کانفرنس میں کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ لوڈ شیڈنگ کے ایشو پر عوام کو گمراہ کرکے اپنی قیادت میں ڈنڈا بردار جلوس نکلوا کر بغاوت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن وقت پر ہونگے اگر سپریم کورٹ کیطرف سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف کوئی حکم دیا تو اتحادی پارٹیوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائیگا۔ احمد مختار نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا بتدریج خاتمہ ہوگا ہم اس کی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ صوبوں کی بات کرکے تعصب پھیلایا جارہا ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ جاگ پنجابی جاگ نہیں پورے ملک کی بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عالمی دبائو کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاہدہ کیا اور یہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرلیا جائیگا۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیراطلاعات نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ وزیراعظم کو نااہل قرار دیتی ہے تو اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ نئے وزیراعظم کا چنائو کریں گے۔ اے پی پی کے مطابق کائرہ نے کہا کہ عدالتوں پر مکمل بھروسہ ہے اور انہیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے