افغان فوج کی بمباری سے 55 طالبان ہلاک

بمباری صوبہ نورستان کے ضلع برگ ماتل میں کی گئی


News Agencies September 11, 2017
مرنے والوں میں 2 کمانڈر بھی شامل ہیں، پولیس چیف۔ فوٹو: فائل

افغان فورسز نے صوبہ نورستان میں فضائی حملہ کر کے2 کمانڈروں سمیت 55 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

افغان حکام کے مطابق فورسز نے طالبان جنگجوؤں کے خلاف صوبہ نورستان میں فضائی کارروائی کی جس میں2 کمانڈروں سمیت 55 جنگجو مارے گئے، پولیس چیف محی الدین سروری نے کہا کہ 300 کے قریب افغان طالبان گزشتہ کئی دنوں سے صوبہ نورستان کے ڈسٹرکٹ برگ ماتل میں موجود تھے اور حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، انھوں نے مزید کہا کہ افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 55 جنگجو ہلاک ہوئے جن میں2 کمانڈر بھی شامل ہیں اور ان کی شناخت محمد اسماعیل اور فضل کریم کے نام سے ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں طالبان ترجمان نے فضائی حملے میں اتنی بڑی تعداد میں طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

 

مقبول خبریں