میکسیکو میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہلاکتیں 102 سے زائد ہوگئیں

اوکساکا میں سب سے زیادہ 71 ہلاکتیں ہوئیں، مزید اضافے کاامکان ہے، میکسیکو کے صدر کا ایک روزہ سوگ کااعلان


News Agencies September 11, 2017
وسطی وجنوبی علاقوں میں زلزلے سے گرنے والی عمارتوں کے ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

میکسیکو میں 8.2 شدت کے زلزلے بعد آفٹر شاکس کاسلسلہ جاری ہے تاہم اب تک 600سو سے زائد آفٹرشاکس محسوس کیے گئے اورلوگوں نے رات آسمان تلے گزاری۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکوکے وسطی اورجنوبی علاقوں میں زلزلے سے گرنے والی عمارتوں کے ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، دوسری جانب میکسیکن صدر نے زلزلے سے جانی ومالی نقصان پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے ایک روزہ سوگ کااعلان کیاہے، میکسیکو کے صدرنے زلزلے کوصدی کا سب سے طاقتور زلزلہ قرار دیا ہے، زلزلے سے سب سے متاثرہ میکسیکن ریاست اوکساہوئی ہے جہاں ہلاک شدگان کی تعداد 71 ہے، اس کے علاوہ ریاست چیاپاس میں مرنے والوں کی تعداد 15بتائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ابھی بھی ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے، تباہی سے دوچار علاقوں کی کئی عمارتیں شکستہ ڈھانچہ بن کر رہ گئی ہیں۔

 

مقبول خبریں