میوزیکل بینڈ سٹرینگز کی آرٹس کونسل میں پرفارمنس

پاکستان میں تھیٹر کے فروغ کے لیے جو بھی کام کریگا ہم اس کے ساتھ ہیں، بلال مقصود


Showbiz Reporter February 19, 2013
تھيٹر ڈرامہ آنگن ٹيڑھا ميں اسٹرينگز بينڈ پرفارم كرتے ہوئے۔ فوٹو : عمیر علی انجم / ایکسپریس

بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزیکل بینڈ سٹرینگزنے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی آرٹس کونسل میں جاری تھیٹر ڈرامہ آنگن ٹیڑھا میں سٹرینگز بینڈ نے اپنی خوبصورت پرفارمنس سے عوام کے دل جیت لیے بلال مقصود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تھیٹر کے فروغ کے لیے جو بھی کام کریگا ہم اس کے ساتھ ہیں تھیٹر ڈرامہ آنگن ٹیڑھا سے قبل آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والا ڈرامہ پونے چودہ اگست میں بھی اسٹرینگز بینڈ نے پرفارم کیا تھا انور مقصود اور ان کی ٹیم نے تھیٹر کو نیا رنگ دیا ہے عوام کی اتنی بڑی تعداد کسی ڈرامے میں اس سے قبل نہیں دیکھی گئی ۔

فیصل کپاڈیہ نے کہا کہ آنگن ٹیڑھا میں پرفارمنس ایک بہانہ ہے دراصل ہمارا مقصد اس شہر کی رونقوں کو بحال کرنا ہے اس کے لیے جو بھی کوشش کریگا ہمارا تعاون ان کے ساتھ رہیگا کراچی اس وقت آفتوں میں مبتلا ہے اور یہاں کے شہری کھولی فضا میں سانس لینا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر اسی طرح سے شہر میں تھیٹر میوزیکل کنسرٹ مشاعرے ہوتے رہے تو وہ وقت دور نہیں کہ جب کراچی میں دوبارہ امن قائم ہوجائیگا انور مقصود کی کہانیوں میں ملک کی موجودہ صورت حال واضح دکھائی دیتی ہے۔ کسی معاشرے کو درست کرنے میں قلمکار اپنا بھر پور کردار ادا کرسکتے ہیں تو اب ہمارے مزید قلمکاروں کو اس پلیٹ فارم پر آکر کام کرنا ہوگا۔

مقبول خبریں