سی پیک ریلوے سروس سے بھارتی خدشات میں اضافہ ہوگابھارتی جریدہ

ابتدائی طور پر پاک چین راہداری منصوبے کا حجم 46 ارب ڈالر تھا جو بڑھ کر62 ارب ڈالر تک جاسکتا ہے


News Agencies September 14, 2017
سی پیک ریلوے سروس سے بھارتی خدشات میں اضافہ ہوگا،بھارتی جریدہ فوٹو: رائٹرز

HYDERABAD: بھارتی جریدے اکانومسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ چینی سرمایہ کاری پاکستان کے لیے سود مند ہے اورسی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارتی جریدے کے مطابق ابتدائی طور پر پاک چین راہداری منصوبے کا حجم 46 ارب ڈالر تھا جو بڑھ کر62 ارب ڈالر تک جاسکتا ہے۔ سب سے زیادہ توجہ توانائی منصوبوں اورگوادر پورٹ پردی گئی ہے۔ جریدے کی رپورٹ کے مطابق منصوبہ بندی کمیشن کے نائب چیئرمین سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں، ابتدائی منصوبے سال 2018 تک مکمل ہوجائیں گے، سی پیک کے انرجی پیکیج کے تحت پاکستان کی بجلی کی پیداوارمیں 17 ہزارمیگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ چین اور پاکستان کے مشترکہ تعاون سے سی پیک معاہدہ شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت گوادر میں بندر گاہ اور اقتصادی راہداری کے منصوبے شامل ہیں، معاشی ماہرین نے منصوبہ شروع ہونے سے قبل ہی اسے پاکستان کے حق میں قرار دیا تھا۔ ماہرین کے مطابق سی پیک کی تکمیل سے پاک چین اقتصادی رابطوں اور باہمی تجارت کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی اقتصادی رابطوں میں اضافہ ہوگا جس سے قومی معیشت بہتر ہو گی۔ بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان مابین سی پیک کے ذریعے ریلوے سروس سے تجارتی منصوبہ بندی بھارتی خدشات میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

مقبول خبریں