اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو کالعدم قرار دینے کی رٹ خارج

نظریہ ضرورت اور نظریہ شرارت دفن ہو چکے ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس.


News Agencies February 21, 2013
الیکشن سر پر ہیںتو آپ شرارت کرنے آگئے، عدالت کا درخواست گزار نیاز انقلابی سے مکالمہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔

بدھ کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نیاز انقلابی ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی آئین کے مطابق نہیں۔

7

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ جب چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی ہوئی، اس وقت کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ اب الیکشن سر پر آگئے تو آپ شرارت کرنے آگئے۔نیاز انقلابی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نظریہ ضرورت اب دفن ہوچکا ہے۔ اس پر جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ نظریہ ضرورت بھی دفن ہو چکا اور نظریہ شرارت بھی، اس لیے درخواست ناقابل سماعت ہے اور خارج کی جاتی ہے۔