16مارچ کواسمبلیاں تحلیل کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا گیا

اسٹیک ہولڈرز سے معاملات طے،بروقت انتخابات کیلیے اپوزیشن نے تعاون کاعندیہ دیدیا.


Online/Monitoring Desk February 21, 2013
اسٹیک ہولڈرز سے معاملات طے،بروقت انتخابات کیلیے اپوزیشن نے تعاون کاعندیہ دیدیا. فوٹو: اے پی پی/ فائل

اسمبلیوں کو16مارچ کوتحلیل کرنیکاحتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرزسے معاملات طے کرلیے گئے ہیں،بروقت انتخابات کیلیے اپوزیشن جماعتوں نے تعاون کاعندیہ دیدیا ہے۔

وزیراعظم اور قائدحزب اختلاف کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پرمفاہمت کاقوی امکان ہے،قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ایک ساتھ تحلیل اورانتخابات کے ٹائم فریم پرمشاورت جاری ہے۔

12

اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ اسمبلیاں 16 مارچ کو ہی تحلیل ہوجائینگی ،مئی کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہونگے،انتخابی عمل کیلیے آئین کے مطابق60دن مقرر ہونگے، حتمی مفاہمت پرصدرزرداری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرینگے جبکہ الیکشن کمیشن تفصیلی انتخابی شیڈول جاری کریگا۔

مقبول خبریں