دہشتگردی انتخابات ملتوی کرانیکی سازش ہے شاہ محمد شاہ

مذہبی و لسانی فسادات کی مذمت کرتے ہیں، شہریوں کو تحفظ دیا جائے، پریس کانفرنس


Nama Nigar February 22, 2013
نگراں سیٹ اپ بنانے کیلیے پی پی اور متحدہ جو سازشیں کررہے ہیں ان کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

KARACHI: سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمد شاہ نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی الیکشن ملتوی کرانیکی سازش ہے، الیکشن نہ ہوئے تو ذمے دار صدر زرداری ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھانوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ ضیا الحق کی باقیات ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں جس کیلیے وہ جگہ جگہ دہشتگردی کی کارروائیاںکررہی ہیں اور ان دہشتگردوں کو موجودہ حکومت کی سرپرستی بھی حاصل ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت ملک سے مہنگائی کا خاتمہ نہ کرسکی،رحمن ملک کے تمام بیانات جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں۔ انھوں نے خبردار کیاکہ اگر الیکشن ملتوی ہوئے تو اس کا ذمے دار صدر آصف زرداری ہونگے۔ شاہ محمد شاہ نے کہاکہ وہ مذہبی و لسانی فسادات کیخلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ہر شہری امن و سکون کے ساتھ زندگی بسر کرے، ایجنسیاں ملک اور عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہیں۔

3

اپوزیشن لیڈر فنکشنل کا ہونا چاہیے، نگراں سیٹ اپ بنانے کیلیے پی پی اور متحدہ جو سازشیں کررہے ہیں ان کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، مٹیاری ضلع میں ان کے اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کا اجلاس 3 مارچ کو سانگھڑ میں ہو گا جہاں پر پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں فہرست دینگی جنھیں مرکزی رہنما حتمی شکل دینگے۔انھوں نے کہاکہ 28 فروری کو ہالا میںاللہ والا چوک سے درگاہ نوح تک بدامنی کیخلاف پرامن ریلی نکالیں گے جو تاریخی ہوگی۔ شاہ محمد شاہ نے کہاکہ مخدوم امین فہیم نے عوام کو مایوس کیا، مٹیاری میں پیپلزپارٹی کو شکست دینے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

مقبول خبریں