12 برس کے کیرئیر میں ہر طرح کا کردار نبھایا بپاشا

پروڈکشن کمپنی بنانا چاہتی ہوں ،آنے والی فلم میں مختلف نظر آؤں گی


Net News February 22, 2013
زندگی صرف اسی صورت آسان ہو سکتی ہے جب آپ ہیرو ہوں، باپشا باسو۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ آنیوالی فلم میں مختلف نظر آؤں گی ۔12 برسوں کے دوران ہر طرح کا کردار نبھایا ہے اب کوئی بھی کردار مل جائے اسے خوبی سے نبھانا جانتی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ زندگی صرف اسی صورت میں آسان ہے جب آپ ہیرو ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ'' راز تھری'' کے فوری بعد فلم ''آتما'' میں کام کرنے سے انھیں مذاق کے طور پر ایک خوفناک اداکارہ کہا جانے لگا ہے اور یہ مذاق سننے کے بعد وہ اپنی ایک پروڈکشن کمپنی بنانا چاہتی ہیں جس میں وہ صرف ہارر فلمیں بنائیں گی اور وہ ہارر فلم ااسپیشلسٹ کہلائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ انھیں انڈسٹری میں کام کرنے ہوئے 12 سال ہوگئے اور اس دوران ان کا کیرئیر انتہائی شاندار رہا ہے۔

مقبول خبریں