سونا350 روپے تولہ مہنگا52600روپے کا ہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 52600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 45085 روپے ہوگئی


Business Reporter September 21, 2017
فوٹو؛ فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7 ڈالر کے اضافے سے 1315 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب350 روپے اور300 روپے کااضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 52600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 45085 روپے ہوگئی۔

مقبول خبریں