طلبہ تنظیموں میں تصادم سندھ زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹلز تا حکم ثانی بند

تمام فیکلٹیز میں پوسٹ گریجویٹ، ایم ایس سی و دیگر ضمنی امتحانات شیڈول کے مطابق 25 فروری سے ہونگے


Nama Nigar February 23, 2013
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تدریسی ماحول برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام اور سختی کی جائے گی۔

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز طلبا تنظیموں میں ہونے والے تنازع کی وجہ سے یونیورسٹی کے ہاسٹلز تاحکم ثانی بند کر دیے گئے ہیں جبکہ جامعہ میں تدریسی عمل بتدریج جاری رہے گا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز میں پوسٹ گریجویٹ، ایم ایس سی، ایم ای، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سپلیمنٹری امتحانات شیڈول کے مطابق 25 فروری سے شروع ہوں گے۔ طلبہ امتحانات اور دیگر تدریسی سرگرمیوں میں حاضری یقینی بنائیں۔

1

دوسری جانب وائس چانسلر ڈاکٹر اے کیو مغل کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں جامعہ میں امن و امان سمیت دیگر مسائل پر غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تدریسی ماحول برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام اور سختی کی جائے گی۔

مقبول خبریں