ضلع مٹیاری کے ایک لاکھ 9 ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا فیصلہ

15روز میں مہم شروع کرنے کا حکم،183 بچوں کے خسرہ ودیگر وبائی امراض میں مبتلا ہونے پر ڈپٹی کمشنر کا اظہار تشویش


Nama Nigar February 23, 2013
ڈی سی نے کہا کہ ضلع بھر میں صحت مند ماحول کی فراہمی ہماری اولین ذمے داری ہے۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARGARH: ڈپٹی کمشنر مٹیاری شاہد ظفر لغاری نے ضلع مٹیاری کے 183 بچوں کے خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض میں مبتلا ہونے کی تصدیق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ 15 روز کے اندر ضلع کے ایک لاکھ 9 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن کیلیے ہنگامی مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ ضلع کے معصوم بچوں کو وبائی امراض سے بچایا جاسکے۔

اس امر کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ میں ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ حسن مراد شاہ، ڈی ایچ او غلام رسول میمن، اے ڈی سی ٹو فرخ قریشی اور دیگر بھی وہاں موجود تھے۔ ڈی سی نے کہا کہ ضلع بھر میں صحت مند ماحول کی فراہمی ہماری اولین ذمے داری ہے۔ انھوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی پیدائش کے فوری بعد اور وہ بچے جن کا ویکسی نشن کورس مکمل نہیں ہوا۔

7

مذکورہ مہم سے فائدہ اٹھائیں اور ٹیکے کے بعد انہیں فراہم کیا جانے والا ای پی آئی کارڈ اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ انھوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 15 یوم کے اندرایک لاکھ 9 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنا کر اس مہم کو کامیاب بنائیں جبکہ پولیس، ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران مہم کے دوران محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کریں۔

مقبول خبریں