سپریم کورٹ 54ارب روپے کے قرضوں کی معافی کا تحریری فیصلہ جاری

عدالت کا رپورٹ کو عام کرنے کا حکم، سماعت 3 ہفتوں کیلیے ملتوی، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری.


Online February 23, 2013
عدالت کا رپورٹ کو عام کرنے کا حکم، سماعت 3 ہفتوں کیلیے ملتوی، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے 54ارب روپے کے قرضوں کی معافی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ جسٹس سید جمشید علی شاہ کی سربراہی میں بنائے گئے کمیشن نے رپورٹ بھجوادی ہے جس کے تحت کمیشن کو 1992ء سے 2009ء تک 672قرضہ کی فائلیں موصول ہوئی تھیں جس میں سے 620فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے مزید 52فائلیں 49مقدمات پر مشتمل تھیں جنھیں ان کے متعلقہ ایریاز میں بھیج دیا گیا۔

7

لاڑکانہ وولن ملز کی ایک ڈپلیکیٹ فائل متعلقہ بینک سے غائب ہوگئی ہے جبکہ یونس حبیب اور نیب کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کاپی بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ نے رپورٹ کو عام کرنے کا حکم کرنے کا دیتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے اور متعلقہ افراد کو نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔

مقبول خبریں