کھپرو آسمانی بجلی گرنے سے باپ اور 2 بیٹے جاں بحق 2 افراد زخمی

حادثہ اچھڑو تھرکے ریگستانی گاؤں حسن راجڑ میں پیش آیا،ہلاک شدگان میں 45 سالہ اسماعیل،9سالہ منٹھار اور5سالہ بچل شامل ہیں


Nama Nigar February 24, 2013
حادثہ اچھڑو تھر کے ریگستانی گائوں حسن راجڑ میں پیش آیا، ہلاک شدگان میں 45 سالہ اسماعیل، 9 سالہ منٹھار اور 5 سالہ بچل شامل ہیں۔

کھپرو کے قریب اچھڑو تھر کے گائوں میںراجڑ برادری کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے باپ اور 2 بیٹے جاں بحق جبکہ ایک عورت اور بچہ زخمی ہوگئے۔

زخمیوںکو طبی امداد کے لیے مبین راجڑ گائوں کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو کے قریب ریگستانی علاقے اچھڑو تھر کے علاقے مچھوئی تڑ کے گائوں حسن راجڑ میں راجڑ برادری کے محمد اسماعیل راجڑ کے گھر پر اچانک آسمانی بجلی آن گری جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ محمد اسماعیل راجڑ، 9 سالہ منٹھار راجڑاور 5 سالہ بچل راجڑ جاں بحق ہوگئے۔

1

جبکہ گھر میں موجود اسماعیل راجڑ کی بیوی بھاگل اور 3 سالہ لڑکا یعقوب راجڑ ولد گلزار راجڑ زخمی ہوگئے جنہیںتھر کے قریبی گائوں فقیر مبین راجڑ میں طبی امداد کے لیے داخل کرادیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کی، واضح رہے کہ متوفی مویشی چراکر گزارا کرتا تھا۔

مقبول خبریں