پتا نہیں گورنر سندھ دبئی میں کیا کررہے ہیں فاروق ستار

نگراں سیٹ اپ کیلیے نام فائنل کرلیے، قرضے معاف کرانیوالوں کو نااہل قرار دیا جائے


News Agencies/Numainda Express February 24, 2013
لاہور:متحدہ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار مسیحی برادری کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نگراں سیٹ اپ کیلیے اپنے نام فائنل کر لیے ہیں ضرورت کے وقت پیش کر دیے جائینگے۔

انتخابی امیدواروں کی جانچ پڑتال سخت سے سخت ہونی چاہیے، قرضے معاف کرانے والوں کو بھی نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو اور سابق وزیر شہباز بھٹی کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا فرسودہ نظام کی وجہ سے دادا کے بعد بیٹا اور پھر پوتا اسمبلی کی رکنیت حاصل کرتا ہے اور ایسی بھی مثالیں موجود ہیں کہ داماد کو جہیز میں اسمبلی کی رکنیت دی گئی۔ مٹھی بھر انتہا پسند مذہب کے ٹھیکیدار بن کر عوام کا استحصال کررہے ہیں۔ آنیوالے انتخابات سب کی آزمائش ہیں۔

6

نگران حکومت کیلیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت آئینی اور قانونی ذمے داری نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کے 70 فیصد ارکان ٹیکس نہیں دیتے۔ فاروق ستار نے کہا قائد اعظم کے پاکستان میں کوئی اقلیت نہیں سب برابر کے شہری ہیں غیر مسلم پاکستانی شہریوں کو سیاسی جماعتوں کی مخصوص نشستوں پرہی اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنی حیثیت منوانے کیلیے انتخابات میں اپنے نمائندے کھڑے کرنے چاہئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاروق ستار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انھیں نہیں پتا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد دبئی میں کیا کررہے ہیں ۔