اداکاراؤں نے بیرون ملک مقیم افراد سے شادی ٹارگٹ بنا لیا

دیدار کینیڈا میں اور اداکارہ ریشم فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔


February 25, 2013
ریما نے امریکا میں ڈاکٹر شہاب سے،سعدیہ امام نے جرمنی، مہرین سید نے فرانس میں شادی کی۔ فوٹو: فائل

شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکارائوں نے بیرون ممالک مقیم امیر گھرانوں کے چشم و چراغ سے شادی ٹارگٹ بنا لیا ۔

فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ہدایتکارہ ریما نے امریکا میں مقیم دولتمند پاکستانی ڈاکٹر شہاب سے شادی کی ، اداکارہ میرا نے امریکا میں مقیم نجی ائیر لائن میں ملازمت کرنے والے کیپٹن نوید کو اپنا ٹارگٹ بنایا مگر منگنی سے بات آگے نہ بڑھ سکی ۔



گلوکارہ عینی نے عرب امارات میں مقیم نجی ائیر لائین کے مالک ملک نورید سے شادی کی جو علیحدگی کی صورت اختیار کر گئی ۔ ٹی وی کی سینئر اداکار سعدیہ امام نے جرمنی میں مقیم دولتمند پاکستانی جلال حیدر سے شادی کی اور دو روز کے بعد ماڈل و اداکارہ مہرین سید نے فرانس میں مقیم شیخ مبین احمد سے شادی کر لی ۔ان کے علاوہ اداکارہ دیدار کینیڈا میں اور اداکارہ ریشم فرانس میں مقیم پاکستانیوں سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مقبول خبریں