نئے فنکار معیاری کام کررہے ہیںبہروز سبزواری

ہمارے لکھاریوں نے ڈرامے کی کہانیوں کو روایتی انداز سے مختلف کرتے ہوئے ان میں جدت پیدا کی ہے، بہروز سبزواری


Showbiz Reporter February 25, 2013
ہمارے نئے فنکاروں نے اپنے کام سے بتایا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں۔ فوٹو: فائل

اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ ہمارے نئے فنکار معیاری کام کررہے ہیں۔

ایک تقریب کے دوران نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لکھاریوں نے ڈرامے کی کہانیوں کو روایتی انداز سے مختلف کرتے ہوئے ان میں جدت پیدا کی ہے۔پاکستانی ڈرامے کے لیے جو لوگ کہتے تھے کہ اس کا خاتمہ ہوچکا ہے انھیں اپنے منہ کی کھانی پڑی ہے کیونکہ ہمارے نئے فنکاروں نے اپنے کام سے بتایا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں۔

مقبول خبریں