دپیکا کے سا تھ افیئرزکی خبروں میں حقیقت نہیںرنویر سنگھ

دپیکا کا دیوانے ضرور ہوں لیکن افیئرز کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، رنویر سنگھ


Online February 25, 2013
رام لیلہ کی شوٹنگ کے دوران دپیکا کے ساتھ کام کرتے کرتے پاگل پن کی حد تک ان کی طرف متوجہ ہوگیا ہوں، رنویر سنگھ۔ فوٹو: فائل

فلم نگری میں ہیرو اور ہیروئن کے اسکینڈل کی خبریں عام رہتی ہیں ایسی ہی ایک اور خبر آج کل بالی ووڈ ہیرو رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کے حوالے سے گرم ہے رنویر سنگھ جو آج کل سنجے لیلہ بھانسلی کی فلم رام لیلہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کے ساتھ دپیکا پڈکون جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ دپیکا کے دیوانے ضرور ہیں لیکن ان کے درمیان ابھی افیئرز کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ رنویر سنگھ نے کہا کہ بھنسالی بھی یہی خواہاں ہیں کہ شوٹنگ کے دوران میری اور دپیکا کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے کیونکہ یہ ایک انتہائی رومانوی مووی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ دپیکا کے ساتھ کام کرتے کرتے پاگل پن کی حد تک ان کی طرف متوجہ ہوگئے ہیں۔ رنویر کے بیان میں کتنی صداقت ہے آنے والے وقت میں پتہ چل جائے گا ۔

مقبول خبریں