کرپشن نے ملک کو بیرونی ممالک کا مقروض بنادیا شکیل قادری

خود اعتمادی اور جہد مسلسل سے حقوق کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے


Staff Reporter August 05, 2012
خود اعتمادی اور جہد مسلسل سے حقوق کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ فائل فوٹو

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ خود اعتمادی اور جہد مسلسل سے حقوق کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے کارکنان اپنی صفوںمیں اتحاد نظم و ضبط کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں۔

پاکستان سنی تحریک ایک نظریاتی جماعت ہے جو عوام کے حقوق اور دہشت گردی و فرقہ واریت کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے جو امیر شہدائے اہل سنت قائد و بانی پاکستان سنی تحریک محمد سلیم قادری کے فلسفے و مشن پر گامزن ہیں اور ان ہی شہید قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک سے دہشت گردی ، فرقہ واریت کو ختم کرکے دم لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ کرپشن کی لعنت نے ملک کو بیرونی ممالک کا مقروض بنادیا ہے کارکنان کرپشن کے خاتمے اور اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کریں،عوامی حکومت کے دعویداروں نے ہی عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری، بجلی، گیس کے مصنوعی بحران تحفے میں دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔