بجلی کی پیداواربڑھانے کیلیے ایندھن فراہم کرنیکی ایرانی پیشکش

پاکستان کی طرف سے پیشکش کامثبت جواب ،مذاکرات کیلیے آئندہ ہفتے وفدایران جائیگا.


INP February 25, 2013
ایران نے پاکستان کوماہانہ 10 سے50ہزار ٹن ایل پی جی برآمدکرنے کی پیشکش کی ہے. فوٹو: فائل

ایران نے پاکستان میں توانائی کے جاری بحران پر قابوپانے میں مددکیلیے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلیے طویل المدتی قرضے پرایندھن فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

اس پیشکش کامثبت جواب دیتے ہوئے پاکستان نے مذاکرات کیلیے آئندہ ہفتے ایک وفدایران بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے اس خواہش کااظہار کیاہے کہ وہ پاکستان میں جاری توانائی کے بحران پرقابو پانے میں مدد دینے کے لئے ماہانہ 10ہزار سے50ہزارٹن ایل پی جی برآمد کرنا چاہتاہے ،اگر اس منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا جاتا ہے تو سوئی سدرن گیس کمپنی ایران سے ایل پی جی درآمد کرے گی۔

3

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پاور پلانٹس کوماہانہ10لاکھ ٹن فیول کی ضرورت ہے جن میںسے ڈھائی لاکھ ٹن مقامی ذرائع سے پیدا کیاجا رہا ہے اور باقی درآمد کیاجا رہاہے اوراگر اس حوالے سے کوئی معاہدہ ایران سے ہو جاتاہے تو پاکستان ایران سے ماہانہ ساڑھے7لاکھ ٹن فرنس آئل درآمدکرے گا۔