آئی ایس آئی کے سابق سربراہ احمد شجاع پاشا یو اے ای میں مشیر صحت مقرر

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ احمدشجاع پاشا متحدہ عرب امارات کے ایک حکمراں کے مشیراعلیٰ تعینات کیے گئے ہیں۔ ذرائع


Online February 25, 2013
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ احمدشجاع پاشا متحدہ عرب امارات کے ایک حکمراں کے مشیراعلیٰ تعینات کیے گئے ہیں۔ ذرائع فوٹو: فائل

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)احمد شجاع پاشا نے متحدہ عرب امارات میں صحت عامہ کے مشیر کی نوکری حاصل کرلی ہے، وہ وہاں کے انٹیلی جنس نظام کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ احمدشجاع پاشا متحدہ عرب امارات کے ایک حکمراں کے مشیراعلیٰ تعینات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بظاہر انھیں صحت عامہ کے مشیرکی نوکری دی گئی ہے لیکن درپردہ وہ وہاں کے انٹیلی جنس کے نظام کی نگرانی کریںگے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ ترین عہدہ ملنے کے بعدوہ رخصت پرچلے گئے ہیں جہاںدبئی میں اکثراوقات سابق صدر پرویزمشرف سے ملاقات کرتے رہتے ہیں جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں