نئی فلم میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی نیہا شرما

فلم ’’یملا پگلہ دیوانہ 2‘‘میں دھرمیندر کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے، اداکارہ


Net News February 26, 2013
فلم ’’یملا پگلہ دیوانہ 2‘‘میں دھرمیندر کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے، اداکارہ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ نیہا شرما نے کہا ہے کہ دھرمیندر کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ فلم ''یملا پگلہ دیوانہ 2''میں منفرد کردار میں نظر آؤں گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ رواں سال کی یہ اہم فلم کیرئیر کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگی۔



قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں درست لوگوں سے ملنا انتہائی اہم ہوتا ہے اپنے ایک انٹرویو میں نیہا نے کہا ک زندگی میں اج تک جس چیز کا بھی انتخاب کیا اس پر فخر ہے انھوں نے کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے کے لیے بہت محنت کرنا پڑی کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب کسی ایک فلم کامیاب نہ ہو تو مزید کام ملنا بہت مشکل ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ ویوہک اوبرائے عظیم اداکارہ ہیں۔

مقبول خبریں