پی ایس ایل تھری جنید خان کی ملتان سلطان میں شمولیت کا امکان 

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرن پولارڈ کی بھی ملتان کے ریڈار میں ہیں


Sports Reporter October 06, 2017
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرن پولارڈ کی بھی ملتان کے ریڈار میں ہیں۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل کے سیزن تھری کیلیے کھلاڑیوں کا تبادلہ جاری ہے، پشاور زلمی کی جانب سے ریلیز کیے جانے والے پیسر جنید خان کی ملتان سلطان میں شمولیت کا امکان ہے۔

پیسر جنید خان کی ملتان سلطان میں شمولیت کا امکان ہے، انہیں پشاور زلمی نے دو سیزنز کے بعد ریلیز کیا ہے، پاکستان کے سابق فاسٹ بالرشعیب اختر نے لاہور قلندرز کو مینٹور کے طور پر جوائن کر لیا ہے، راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ قلندرز کا حصہ بننا میرے لئے باعث اعزاز ہے، نوجوان فاسٹ بولرز کی رہنمائی کرنے کیلیے بیتاب ہوں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز میں شاہد آفریدی کی آمد کے بعد شعیب ملک کا برقرار رہنا دشوار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں ریلیز کیا گیا اور اب ان کی بھی ملتان میں بطور کپتان یا عام کھلاڑی کی حیثیت سے شمولیت کے امکانات ہیں، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرن پولارڈ کی بھی ملتان کے ریڈار میں ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پشاورزلمی کے اونرجاوید آفریدی سے اختلافات کے بعد فرنچائز کو چھوڑ دیا تھا، وہ اب کراچی کنگز کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں۔ پی ایس ایل تھری کا انعقاد آئندہ برس کے اوائل میں ہو گا، پلیئرز ڈرافٹ رواں ماہ کے آخر یا نومبر میں متوقع ہیں۔

مقبول خبریں