بھارتی رکن پارلیمنٹ کا سید علی گیلانی کی نظر بندی کیخلاف دھرنا

ممبر بھارتی پارلیمنٹ غلام نبی رتن پوری نے تقریبا 55 منٹ تک احتجاجی دھرنا دیا


News Agencies February 26, 2013
ممبر بھارتی پارلیمنٹ غلام نبی رتن پوری نے تقریبا 55 منٹ تک احتجاجی دھرنا دیا فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز جماعت نیشنل کانفرنس کے ممبر بھارتی رکن پارلیمنٹ غلام نبی رتن پوری نے سید علی گیلانی کی نئی دہلی میں نظر بندی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔

پولیس نے بھارتی پارلیمنٹ کے ممبر کو سید علی گیلانی سے ملنے سے روک دیا۔ ممبر بھارتی پارلیمنٹ غلام نبی رتن پوری نے تقریبا 55 منٹ تک احتجاجی دھرنا دیا۔ انھوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی نظر بندی غیر قانونی ہے معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائوں گا۔

مقبول خبریں