کیپٹن ر صفدر کی وطن واپسی کے باوجود گرفتاری انتقامی کارروائی ہے نواز شریف

ہم تمام تر تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوں گے، سابق وزیر اعظم


ہم تمام تر تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوں گے، سابق وزیر اعظم۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ نیب میں پیشی کیلیے وطن واپسی کے باوجود ایئر پورٹ سے گرفتاری انتقامی کارروائی ہے۔

نوازشریف نے مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے اپنی بیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب میں پیشی کیلیے وطن واپسی کے باوجود ایئرپورٹ سے گرفتاری انتقامی کارروائی ہے تاہم ہم تمام تر تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

مقبول خبریں