ٹھٹھہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری کارخانے بند

تجارتی سرگرمیاں معطل، مزدور بیروزگار، طلبہ کو پڑھائی میں مشکلات کا سامنا


Nama Nigar February 27, 2013
لوڈشیڈنگ کے باعث ہزاروں طلبا و طالبات اپنی پڑھائی جاری نہیں رکھ پا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا۔

تعلیمی تجارتی سرگرمیاں معطل، محنت کش بیروزگار۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو کی جانب سے ٹھٹھہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے اور روزانہ 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔

3

لوڈشیڈنگ کے باعث ہزاروں طلبا و طالبات اپنی پڑھائی جاری نہیں رکھ پا رہے ہیں اور انہیں سخت دشواری اٹھانا پڑ رہی ہے۔ کئی کارخانے بند ہوچکے ہیں جن میں کام کرنے والے محنت کش اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مقبول خبریں