لاہور میں ٹی20 میچ کی آن لائن ٹکٹوں کی شرح قیمت کا اعلان کردیا گیا

آن لائن ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ روز شروع ہو گئی تھی۔


Sports Reporter October 18, 2017
500 اور ہزار سمیت آن لائن فروخت سے بچ جانے والے ٹکٹ بھی بینکوں سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے آن لائن ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

ورلڈ الیون کیخلاف سیریز میں 8 ہزار والا ٹکٹ 5 ہزار، 6 ہزار والا 3 ہزار جبکہ 4 ہزار والا ٹکٹ 15 سو میں دستیاب ہے، وسیم اکرم انکلوژر کا ٹکٹ 5 ہزار میں دستیاب ہو گا، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ 3 ہزار جبکہ جاوید میانداد، راجاز، عبدالقادر، اے ایچ کاردار انکلوژرز کے ٹکٹ 15 سو میں فروخت کیلیے پیش کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں

 

واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ روز شروع ہو گئی تھی۔ 500 اور ہزار سمیت آن لائن فروخت سے بچ جانے والے ٹکٹ بھی بینکوں سے حاصل کیے جا سکیں گے جس کا شیڈول جلد جاری کردیا جائیگا۔