توہین عدالت نظرثانی کے آپشنز موجود ہیں چوہدری شجاعت

آئندہ عام انتخابات سے دوماہ قبل بڑے انتخابی الائنس سب کوحیران کردینگے،گفتگو


Numainda Express August 05, 2012
آئندہ عام انتخابات سے دوماہ قبل بڑے انتخابی الائنس سب کوحیران کردینگے،گفتگو۔ فائل فوٹو

KARACHI: ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات سے دوماہ قبل بڑے انتخابی الائنس بنیں گے جوسب کوحیران کردیں گے،میڈیا سے گفتگومیںانہوںنے کہاکہ عدلیہ اورپارلیمنٹ میںمحازآرائی نہیںہو نی چاہئے،توہین عدالت قانون کوکالعدم قراردینے سے متعلق عدلیہ کے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل دائرکی جاسکتی ہے۔

شجاعت نے کہاکہ عام انتخابات کے دوران کوئی بھی پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیںکر سکے گی،سب سے زیادہ ووننگ امیدوارق لیگ کے پاس ہونگے۔ثنا نیوزکے مطابق چوہدری شجاعت نے ایک انٹرویومیںکہاکہ توہین عدالت کافیصلہ پرپارلیمنٹ سے جوابی رجوع اورنظر ثانی اپیل کے آپشنزہیں،قانون کوپارلیمنٹ میںلے جایاجا سکتاہے لیکن محاذآرائی والاسلسلہ نہیںہوناچاہیے،انکاکہناتھاکہ اسمبلیوں کی مدت میںایک سال کی توسیع ابھی زیرغورہے۔

آئی این پی کیمطابق نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان الزامات کے تبادلے پرتبصرہ کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ اس میںشوکت خانم ہسپتال کوملوث کرنادرست نہیں،انکاکہنا تھاکہ آئندہ انتخابات سے قبل لوڈشیڈنگ پرقابو پالیاجائے گا۔نمائندہ خصوصی کے مطابق اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر بلوچستان سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل سے بڑا اور سنگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن ناراض بلوچوں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات شروع کیے جائیں۔ مسلم لیگی رہنما سردار یار محمد رند ایک سال سے عملاً محصور ہیں اور وہ گھر سے باہر نہیں نکل سکتے ان کے آدمی ہر روز مارے جا رہے ہیں اور کوئی ایف آئی آر درج کرنے کو تیار نہیں۔ یار محمد رند اور ان کے بیٹوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کا سلسلہ بند کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے