دورہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریزکی آمدن سے حصہ وصول کرنے کا خواہاں

معاملات طے کرنے کیلیے پی سی بی حکام سے بات چیت جاری ہے


Sports Reporter/Abbas Raza October 19, 2017
دورہ پاکستان، ویسٹ انڈیز سیریزکی آمدن سے حصہ وصول کرنے کا خواہاں فوٹو : فائل

لاہور: دورہ پاکستان میں ویسٹ انڈیزسیریز سے آمدن کا حصہ وصول کرنے کا خواہاں ہے، معاملات طے کرنے کیلیے پی سی بی حکام سے بات چیت جاری ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق 3ٹی ٹوئنٹی میچز 8سے 12یا 15سے 19نومبر تک ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کیخلاف لاہورمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیو کیمرون نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے پرآمادگی ظاہر کی تھی، سری لنکن اسکواڈ کی واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے لاہورآمد کے بعد کیریبیئنز کا ٹور بھی طے پاجانے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 8،دوسرا 10اور تیسرا 10نومبرکو کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہے،دوسری جانب پی سی بی نے ابتدائی طور پر 15،17اور 19نومبر کی تاریخیں موزوں سمجھ رکھی ہیں، ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیزاس ٹور میں آمدن کا حصہ وصول کرنے کا خواہاں ہے، پی سی بی نے 2019میں مکمل سیریز کیلیے کیریبیئن جزائر کا دورہ کرنے کی پیشکش کی ہے،تاہم مالی معاملات میں حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔