سینئرز کے مشوروں پر عمل کرتی ہوں سوناکشی سنہا

اپنے سینئرز کی باتوں کا برا نہیں مناتی، ان کے ساتھ کام کرنا پسندہے، اداکارہ


Net News March 01, 2013
اپنے سینئرز کی باتوں کا برا نہیں مناتی، ان کے ساتھ کام کرنا پسندہے، اداکارہ فوٹو : فائل

بالی وڈ ادا کارہ سوناکشی نے کہا ہے کہ اپنے سینئرز کی باتوں کا برا نہیں مناتی ،اچھے مشوروں پر عمل کرتی ہوں ۔سینئرز کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔

قبل ازیں سلمان کی کڑوی باتیں بھی شیریں لگنے لگیں،بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی نے سلمان خان کے مقابل فلم ''دبنگ'' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فلم انڈسٹری کی صف اول کی ہیروئن بن گئیں انھوں نے اور ''دبنگ ٹو'' میں بھی کردار نبھایا ۔ سلمان کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔



سوناکشی کا کہنا ہے وہ سلمان کی تنقید کا برا نہیں مناتی کیونکہ وہ ان کے بھلے کے لیے ہوتی ہے۔ جب انھوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو وہ کافی موٹی تھیں سلمان نے انھیں اس قابل بنایا کہ وہ فلم انڈسٹری میں اپنا مقام بنا سکیں۔ انھوں نے کہ آج وہ جو کچھ ہیں سلمان کی بدولت ہیں۔

مقبول خبریں