اب سڑکوں پرآئے توقصاص لیےبغیر نہیں لوٹیں گے طاہرالقادری

نواز اور شہباز ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،طاہرالقادری


News Agencies/Numainda Express October 19, 2017
فوٹو: فائل

عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہاہے کہ نوازشریف، شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں ہے۔

دونوں جھوٹے، قاتل، کرپٹ اور ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ اس لیے پبلک نہیں ہونے دی جارہی کیونکہ رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیں۔

بدھ کو عوامی تحریک کے وکلا رہنمائوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ حکومتی اپیل میں شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثا سے وعدہ کیا گیا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی مگر یہ وعدہ پورا نہیں ہورہا، قاتل برادران اپنے وکلا کو عدالت سے تعاون نہ کرنے کی فیس دیتے ہیں۔

مقبول خبریں