اسپاٹ فکسنگملوث کرکٹرزنے گفتگومیں بیٹ کا کوڈ استعمال کیا
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کرکٹرزنےآپس میں بات چیت کیلیے بیٹ کا کوڈ استعمال کیا
ATTOCK:
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کرکٹرزنےآپس میں بات چیت کیلیے بیٹ کا کوڈ استعمال کیا۔
پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی طرف سے جاری کیے جانے والے 75 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں انکشاف ہوا ہے کہ بکی سے رابطہ کروانے کے ملزم ناصرجمشید نے خالد لطیف کو بکی یوسف کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ گورا بیٹ مانگ رہا ہے، کوالٹی اچھی ہونی چاہیے، پیسوں کی پرواہ نہ کرو، بیشک مجھ سے لے لینا، اپنے بھروسے کا آدمی ہے۔