سری لنکا سے میچ 1500 روپے والے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے 15سووالے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت ہوگئے


Sports Reporter October 19, 2017
سری لنکا سے میچ، 1500 روپے والے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت ۔ فوٹو : فائل

قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے 15سووالے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت ہوگئے، اس بار ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں۔

ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے دوران 8 ہزار میں بیچا جانے والا ٹکٹ 5 ہزار، 6 ہزار والا 3 ہزار جبکہ 4 ہزار والا ٹکٹ 15 سو میں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ رات شروع ہو گئی تھی،ان میں سے جاوید میانداد، راجاز، عبدالقادر، اے ایچ کاردار انکلوژرز کے15 سو قیمت والے تمام ٹکٹ گزشتہ روز دوپہر 12بجے تک فروخت ہوگئے تھے۔

وسیم اکرم انکلوژر کا ٹکٹ 5 ہزار، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا 3 ہزار میں دستیاب رہا،اس کا اسٹاک بھی رات تیزی سے ختم ہورہا تھا، ذرائع کے مطابق 500، ایک ہزاراور آن لائن فروخت سے بچ جانے والے ٹکٹ بھی کسی کوریئر کمپنی یا بینکوں کی برانچز پر 20اکتوبر سے ملنا شروع ہوجائیں گے۔