پاکستان اقوام متحدہ کوگندم فراہم کرنیوالا دوسرا بڑا ملک بن گیا

75ہزارمیٹرک ٹن گندم کی فراہمی اور25ملین ڈالر امداد کااعلان خوش آئندہے،ڈبلیوایف پی


Online March 01, 2013
75ہزارمیٹرک ٹن گندم کی فراہمی اور25ملین ڈالر امداد کااعلان خوش آئندہے،ڈبلیوایف پی. فوٹو فائل

ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ پاکستان 75ہزارمیٹرک ٹن گندم کی فراہمی کے بعدعالمی ادارہ برائے خوراک کیلیے دوسرا بڑاڈونر ملک بن چکا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ڈبلیوایف پی کے پروگرام کوآرڈنیٹر امجد جمال نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کی ادارے کیلیے 25ملین ڈالرڈونیشن کے بعدرواں سال اس کادوسرابڑا ڈونر ملک بن گیا ہے انھوں نے کہا کہ اس معاونت کا اعلان ایسے وقت میں کیاگیا جب ملک کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر ہونے والے ایک ملین سے زائدافراد کو ہنگامی امدادی خوراک کی فراہمی کیلیے فنڈز کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔

2

وسائل کی قلت کے باعث عالمی ادارہ جنوری سے راشن کی ڈونیشن کم کرنے پر مجبور ہوگیاتھاتاہم وفاقی حکومت اور سندھ و بلوچستان کی حکومتوں کی جانب سے ڈونیشن کی حالیہ فراہمی کے بعدادارے کی مشکل میں کافی حد تک آسانی ہوئی ہے۔

مقبول خبریں