پاکستان میں پائپ لائن بچھانے میں22ماہ لگ سکتے ہیں ایران

گیس کی قیمت میں کمی پر دوبارہ مذاکرات کیلیے کوئی درخواست نہیں کی گئی، ایم ڈی


Online March 01, 2013
گیس کی قیمت میں کمی پر دوبارہ مذاکرات کیلیے کوئی درخواست نہیں کی گئی، ایم ڈی فوٹو: فائل

ایران نے کہا ہے کہ تہران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت پاکستانی حصے میں پائپ لائن بچھانے میں22 ماہ لگنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی نیشنل گیس کمیٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر جاوید آئوچی نے بتایا کہ آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت پاکستانی سرزمین پر پائپ لائن کی تعمیر22 ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

21

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے گیس کی قیمت میں کمی یا رعایت کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات کیلیے کوئی درخواست نہیں کی اس بارے حتمی بات ہوچکی ہے ۔

مقبول خبریں