ورلڈ گریپلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز نے 3 میڈلز جیت لیے

ایونٹ میں 66 کلوگرام ویٹرن کیٹیگری میں پاکستان کے ندیم اختر نے سلور میڈل حاصل کیا۔


Sports Reporter October 21, 2017
92 کلوگرام ویٹرن کیٹیگری میں عبدالرحیم کانسی کا تمغہ لے اڑے جبکہ اوپن کیٹیگری عقیل احمد نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ فوٹو: نیٹ

ISLAMABAD: ورلڈ گریپلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز نے 3 میڈلز جیت لیے۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری ایونٹ میں 66 کلوگرام ویٹرن کیٹیگری میں پاکستان کے ندیم اختر نے سلور میڈل حاصل کیا۔ 92 کلوگرام ویٹرن کیٹیگری میں عبدالرحیم کانسی کا تمغہ لے اڑے جبکہ اوپن کیٹیگری عقیل احمد نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ گریپلنگ ریسلنگ کی ہی ایک قسم ہے جو یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کے قواعد کے مطابق ہے اور دائرے میں کھیلی جاتی ہے۔ اس میں دائو پیچ آزمانے والے کھلاڑیوں کو پوائنٹس دیے جاتے ہیں، کھیل میں تکنیک، مستعدی اور فٹنس انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایونٹ 22 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں 25 ممالک سے ریسلرز شرکت کر رہے ہیں، ایونٹ میں کیڈٹ کیٹیگری (16 سے 17 سال)، جونیئرز کیٹیگری (18 سے 19 سال)، ویٹرنز کیٹیگری (36 سے 60 سال تک اور سینئرز کیٹیگری (20 سال یا اس سے زائد) کے مقابلے ہو رہے ہیں۔